pktvnews pktv chanellokalbontang khatulistiwatv mediakhatulistiwa pktvbontang publikkhatulistiwatelevisi первикпривет первоуральск первоуральсклайф деньпобеды2019 дкпнтз икц икцпервоуральск zumbapartu parkour паркновойкультуры 85_лет acrobacias ciudadparkuria crosskour estilolibre hazloconforza laondaparkour parkour4ever parkourboys parkourisarte patuleco perfectjump sideflip вседляофисаекатеринбург
پشاور حیات آباد فیز 7 میں دہشت گردوں کے خلاف15گھنٹے طویل آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ایک اے ایس آئی شہید اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی رات پشاور کے علاقے حیات آباد فیز سات میں ایک مکان کے اندر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل کی سربراہی میں چھاپہ مارا اور مکان کو گھیرے میں لے لیا ۔
پولیس کی موجودگی محسوس کرتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے اے ایس آئی قمر عالم شہید ہوگیا ۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو فوری طور پر نشانہ بنایا جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی شروع کی گئی ، اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی پولیس کا ساتھ دیا ،اس دوران مکان سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں جس سے ایسا لگ رہا تھا کہ مکان میں موجود دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں شہری آبادی کی موجودگی کے پیش نظر نہایت محتاط انداز میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آپریشن جاری رکھا جس کے دوران پہلے مکان کی بیسمنٹ اور پھر پہلی منزل کو کلیئر کیا گیا، مکان کی دوسری منزل سے دہشت گردوں کی مزاحمت کافی دیر جاری رہی اس دوران پولیس نے مزید چار دہشت گردوں کو نشانہ بھی بنایا جس کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی تعداد پانچ ہو گئی ، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یو سفزئی کے مطابق مذکورہ مکان میں چھ سے سات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ، یہ دہشت گرد اعلیٰ پولیس افسر اور پشاور ہائی کورٹ کے جج پر قاتلانہ حملوں میں ملوث تھے ، انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ آس پاس کے علاقے میں رہائش پذیر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے بڑی احتیاط کے ساتھ کارروائی کی ،اس دوران کور کمانڈر پشاور اور آئی جی پی نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔
#qabristan1 #peshawar #kpkpolice #kpkupdates #rawalpindi #pktvnews